مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ الْوَرِعِ وَالْخَوْفِ مِنَ الْحَلِفِ .
حلف اٹھانے سے پرہیز کرنا اور خوف زدہ ہونا
حدیث نمبر: 6925
وَعَنْ عَبْدِ الْقَاهِرِ بْنِ السَّرِيِّ قَالَ: اخْتَفَى رَجُلٌ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ زَمَنَ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ فَقِيلَ لِلْحَجَّاجِ: إِنَّهُ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ. فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَحْضُرُهُ، فَقَالَ لَهُ: الرَّجُلُ عِنْدَكَ! فَقَالَ: لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ: وَإِلَّا فَأُمُّ السَّوَّارِ طَالِقٌ - يَعْنِي امْرَأَةَ أَبِي السَّوَّارِ - فَقَالَ: مَا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا وَأَنَا أَنْوِي طَلَاقَهَا. قَالَ: وَإِلَّا فَأَنْتَ بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ، قَالَ فَإِلَى أَيْنَ تَذْهَبُ؟ فَخَلَّى سَبِيلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالقاہر بن سری بیان کرتے ہیں: ایک شخص ابوسوار عدوی کے ہاں چھپ گیا، یہ حجاج بن یوسف کے زمانے کی بات ہے، حجاج کو بتایا گیا کہ وہ شخص ابوسوار کے ہاں ہے، حجاج نے انہیں بھیجا جب وہ آئے تو حجاج نے ان سے دریافت کیا: وہ شخص تمہارے پاس ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میرے پاس نہیں ہے، اس نے کہا: اگر ایسا نہ ہو، تو سوار کی والدہ، یعنی ابوسوار کی اہلیہ، کو طلاق ہے، تو انہوں نے کہا: میں نے اس خاتون کے پاس سے نکلتے ہوئے اُسے طلاق دینے کی نیت نہیں کی تھی، اس نے کہا: اچھا، پھر آپ اسلام سے بری ہوں گے، انہوں نے دریافت کیا: پھر تم کہاں جاؤ گے؟ تو اس نے انہیں چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6925]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6925]
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6925 in Urdu