مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ : كَيْفَ يَحْلِفُ ؟ .
آدمی کیسے حلف اٹھائے گا؟
حدیث نمبر: 6926
عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ اسْتَقْرَضَ مِنْ عُثْمَانَ سَبْعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَلَمَّا طَلَبَهَا مِنْهُ قَالَ: إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ آلَافٍ. فَخَاصَمَهُ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ عُثْمَانُ: أَقْرَضْتُهُ سَبْعَةَ آلَافٍ وَقَالَ الْمِقْدَادُ: يَحْلِفُ أَنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ، فَقَالَ عُثْمَانُ: قَدْ أَنْصَفْتَ، [ فَأَبَى أَنْ يَحْلِفَ ] فَقَالَ: خُذْ مَا أَعْطَاكَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ. قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَحْلِفَ أَنَّ هَذَا لَيْلٌ، وَهَذَا النَّهَارُ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے سات ہزار درہم قرض لیا، جب انہوں نے ان سے مطالبہ کیا، تو انہوں نے یہ کہا: یہ تو چار ہزار رقم تھی۔ انہوں نے اپنا مقدمہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اسے سات ہزار درہم قرض کے طور پر دیے تھے اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ یہ حلف اٹھا لیں کہ وہ سات ہزار تھے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے انصاف سے کام لیا ہے لیکن پھر انہوں نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو تمہیں دے رہا ہے تم وہ وصول کر لو، انہوں نے کہا: اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، یہ سات ہزار ہی ہیں تو انہوں نے فرمایا: اس بات کے بارے میں حلف اٹھانے میں تمہارے لئے کیا چیز رکاوٹ بنے گی کہ یہ رات ہے اور یہ دن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6926]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (337/20)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6926 in Urdu