مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ إِبْرَارِ الْقَسَمِ .
قسم پوری کروانا
حدیث نمبر: 6934
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ وَمَعَهُ غُنَيْمَاتٌ لَهُ، فَقَالَ: بِكَمْ تَبِيعْ غَنَمَكَ هَذِهِ؟ بِكَذَا وَكَذَا فَحَلَفَ أَنْ لَا يَبِيعَهَا، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَمَرَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ خُذْهَا بِالَّذِي أَعْطَيْتَنِي قَالَ: حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَلَمْ أَكُنْ لِأُعِينَ الشَّيْطَانَ عَلَيْكَ، وَأَنْ أُحْنِثَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جس کے ساتھ کچھ بکریاں تھیں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم اپنی یہ بکریاں کتنے کے عوض میں فروخت کرو گے؟ کیا اتنے اتنے کے عوض میں فروخت کر دو گے؟ اس نے یہ حلف اٹھا لیا کہ وہ انہیں فروخت نہیں کرے گا، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما آگے چلے گئے۔ انہوں نے اپنا کام مکمل کیا، جب وہ دوبارہ اس شخص کے پاس سے گزرے، تو اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ جو رقم مجھے دے رہے تھے اس کے عوض میں یہ حاصل کر لیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ فرمایا: کہ تم نے تو قسم اٹھائی تھی، اب میں تمہارے خلاف شیطان کی مدد نہیں کروں گا کہ تمہیں حانث کروا دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6934]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6934]
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6934 in Urdu