🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8. بَابٌ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی قسم اٹھاتا ہے پھر (قسم کے برخلاف کرنا) اس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6939
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْتَحْمِلُهُ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِي، فَقَالَ:" وَاللَّهِ مَا أَحْمِلُكُمْ وَاللَّهِ مَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ" مَرَّتَيْنِ. فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثَةِ أَجَمَالٍ غُرِّ الذُّرَى، فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا فَحَمَلَنَا، فَلَمَّا مَضَيْنَا قُلْتُ لِأَصْحَابِي: مَا أَرَاهُ أَنْ يُبَارَكَ لَنَا فِيهَا، وَقَدْ حَلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا يَحْمِلَنَا، ثُمَّ حَمَلَنَا. فَرَجَعْنَا إِلَيْهِ فَأَخْبَرَنَاهُ بِيَمِينِهِ فَقَالَ:" لَمْ أَنْسَ يَمِينِي، وَلَكِنِّي إِذَا حَلَفْتُ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتُ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَعَلْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زَرْبَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں اپنی قوم کے کچھ افراد کے ساتھ تھا، میں نے آپ سے سواری کے لئے جانور مانگے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں سواری کے لئے جانور نہیں دوں گا، اللہ کی قسم! میرے پاس تمہیں دینے کے لئے سواری کا کوئی جانور ہے بھی نہیں، یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عمدہ قسم کے تین اونٹ لائے گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پیغام بھیجا، اور وہ ہمیں سواری کے لئے دے دیے پھر ہم وہاں سے روانہ ہوئے، تو میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا: میرا یہ خیال ہے کہ ان جانوروں میں ہمارے لئے برکت نہیں رکھی جائے گی، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ حلف اٹھا لیا تھا کہ آپ ہمیں سواری کے لئے جانور نہیں دیں گے، لیکن پھر آپ نے ہمیں دے دیے ہیں، ہم واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو آپ کی قسم کے بارے میں بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں اپنی قسم بھولا نہیں ہوں، لیکن جب میں کوئی قسم اٹھا لوں اور پھر اس کے علاوہ کام کو اس سے بہتر سمجھوں، تو وہ کام کروں گا جو زیادہ بہتر ہو گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی زربی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158/18)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 6939 in Urdu