🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8. بَابٌ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی قسم اٹھاتا ہے پھر (قسم کے برخلاف کرنا) اس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6941
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِبِلًا فَفَرَّقَهَا، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: أَجِدْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" لَا". فَقَالَ لَهُ ثَلَاثًا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُ". وَبَقِيَ أَرْبَعٌ غُرُّ الذَّرَى، فَقَالَ:" خُذْهُنَّ يَا أَبَا مُوسَى". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي اسْتَجْدَيْتُكَ فَمَنَعْتَنِي وَحَلَفْتَ، فَأَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهْمٌ فَقَالَ:" إِنِّي إِذَا حَلَفْتُ فَرَأَيْتُ غَيْرَ ذَلِكَ أَفْضَلَ كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مال فئے کے طور پر اونٹ دیے تو آپ نے انہیں تقسیم کیا، سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے بھی عطا کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے تین مرتبہ آپ کی خدمت میں گزارش کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم میں ایسا نہیں کروں گا، پھر چار عمدہ قسم کے اونٹ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوموسیٰ! تم انہیں لے لو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پہلے میں نے آپ سے سواری کے لئے مانگے تھے تو آپ نے مجھے منع کر دیا تھا اور حلف اٹھا لیا تھا، اب مجھے یہ اندیشہ ہے کہ شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جب حلف اٹھاؤں اور پھر اس کے علاوہ کام کو زیادہ فضیلت والا دیکھوں، تو میں اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا اور وہ کام کروں گا، جو زیادہ فضیلت والا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6941]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 6941 in Urdu