مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی قسم اٹھاتا ہے پھر (قسم کے برخلاف کرنا) اس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے
حدیث نمبر: 6943
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُذَيْنَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُذَيْنَةَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُذَيْنَةَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن اذینہ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کوئی قسم اٹھائے، پھر اس کے علاوہ کام کو، اس سے زیادہ بہتر سمجھے تو وہ کام کرے، جو زیادہ بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ دیدے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبداللہ بن اذینہ نامی راوی ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (شروع میں راوی کا نام عبدالرحمن بن اذینہ ذکر ہوا ہے، شاید کاتب کی غلطی ہے، یا پھر راوی کوئی اور ہو گا)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6943]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (837)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 6943 in Urdu