🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
8. بَابٌ فِيمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا .
اس شخص کا بیان، جو کوئی قسم اٹھاتا ہے پھر (قسم کے برخلاف کرنا) اس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6945
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا حَلَفَتْ فِي غُلَامٍ لَهَا اسْتَعْتَقَهَا قَالَتْ: لَا أَعْتَقَهَا اللَّهُ مِنَ النَّارِ إِنْ أَعْتَقَتْهُ أَبَدًا. ثُمَّ مَكَثَتْ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ يَفْعَلِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ". فَأَعْتَقَتِ الْعَبْدَ، ثُمَّ كَفَّرَتْ عَنْ يَمِينِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حَسَنٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ سَلَمَةَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنے ایک غلام کے بارے میں حلف اٹھا لیا، جس نے ان سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ اسے آزاد کر دیں، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے یہ حلف اٹھا لیا کہ اگر میں نے اسے آزاد کیا، تو اللہ تعالیٰ مجھے جہنم سے آزاد نہ کرے، تو جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا، اتنا عرصہ گزر گیا، پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: سبحان اللہ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر اس سے زیادہ بہتر صورت حال دیکھے، تو وہ اپنی قسم کا کفارہ دیدے اور وہ کام کر لے، جو زیادہ بہتر ہے۔ پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس غلام کو آزاد کر دیا اور اپنی قسم کا کفارہ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عبداللہ بن حسن نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6945]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/307)»

الحكم على الحديث: إسناده منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 6945 in Urdu