🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
10. بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّذْرِ .
نذر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6947
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ كَانَ جَعَلَ عَلَى نَفْسِهِ بَدَنَةً فِي يَمِينٍ حَلَفَهَا، فَأَفْتَاهُ بِبَدَنَةٍ مِنَ الْإِبِلِ وَزَجَرَ الرَّجُلَ أَنْ يَعُودَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضٍ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے ایک مسئلہ دریافت کیا کہ اس نے ایک قسم اٹھاتے ہوئے اپنے اوپر قربانی کرنے کو لازم قرار دے دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم بیان کیا کہ وہ اونٹ قربان کرے گا اور اس شخص کو دوبارہ ایسا کرنے سے ڈانٹا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن فیاض ہے، جسے امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6947]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10700)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 6947 in Urdu