🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
14. بَابٌ : فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ مَاشِيًا أَوْ يَخْزِمَ أَنْفَهُ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ .
اس شخص کا بیان، جو یہ نذر مانتا ہے کہ وہ پیدل حج کو جائے گا، یا اپنی ناک چھیدوا لے گا یا اس کے علاوہ کوئی اور (نذر مانتا ہے)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6967
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَنَّ أُخْتَهُ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ:" مُرْ أُخْتَكَ أَنْ تَرْكَبَ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" بَدَنَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ ان کی بہن نے یہ نذر مانی ہے کہ وہ پیدل چل کر بیت اللہ تک جائے گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی بہن سے یہ کہو: کہ وہ سوار ہو جائے اور قربانی کا جانور ساتھ لے جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: قربانی کا جانور۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6967]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2134)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 6967 in Urdu