🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
19. بَابُ قَضَاءِ النَّذْرِ عَنِ الْمَيِّتِ .
میت کی طرف سے نذر کو پورا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6980
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُرَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَنْ سِنَانِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجُهَنِيِّ: أَنَّ عَمَّتَهُ حَدَّثَتْهُ: أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تُوُفِّيَتْ أُمِّي وَعَلَيْهَا مَشْيٌ إِلَى الْكَعْبَةِ نَذْرٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ تَسْتَطِيعِينَ أَنْ تَمْشِيَ عَنْهَا؟". قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ:" فَامْشِي عَنْ أُمِّكِ". قَالَتْ: أَوَيُجْزِئُ ذَلِكَ عَنْهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكِ دَيْنٌ، ثُمَّ قَضَيْتِهِ عَنْهَا هَلْ كَانَ يُقْبَلُ مِنْكِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ أَحَقُّ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمُحَمَّدُ بْنُ كُرَيْبٍ ضَعِيفٌ.
محمد بن کریب نے، اپنے والد کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سیدنا سنان بن عبداللہ جہنی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ان کی پھوپھی نے انہیں بتایا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، ان کے ذمہ خانہ کعبہ تک پیدل چل کر جانے کی نذر لازم تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ استطاعت رکھتی ہو کہ تم ان کی طرف سے پیدل چل کر جاؤ؟ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنی والدہ کی طرف سے پیدل چل کر جاؤ، اس خاتون نے عرض کی: کیا یہ چیز ان کی جگہ کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اگر تمہاری ماں کے ذمہ کوئی قرض ہوتا، اور تم اس کی طرف سے ادا کر دیتی، تو کیا وہ تمہاری طرف سے قبول ہو جاتا؟ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی اس بارے میں زیادہ حق رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور محمد بن کریب نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6980]

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 6980 in Urdu