مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِي أُمِّ الْوَلَدِ .
ام ولد کا بیان
حدیث نمبر: 7295
عَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ وَأَوْصَى إِلَيَّ، فَكَانَ فِيمَا أَوْصَى بِهِ أُمُّ وَلَدِهِ وَامْرَأَةٌ حُرَّةٌ، فَوَقَعَ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَأُمِّ الْوَلَدِ كَلَامٌ، فَقَالَتْ لَهَا الْمَرْأَةُ: يَا لَكْعَاءُ غَدًا يُؤْخَذُ بِأُذُنِكِ فَتُبَاعِينَ فِي السُّوقِ. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا تُبَاعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أُمِّ الْوَلَدِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أُمِّ الْوَلَدِ غَيْرُ هَذَا.
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا انتقال ہو گیا، اس نے مجھے وصیت کی اس نے مجھے جو وصیت کی تھی، اس میں اس کی اُم ولد بھی شامل تھی، اور آزاد بیوی بھی شامل تھی، ایک مرتبہ اس عورت اور ام ولد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، تو عورت نے اس سے کہا: اے نالائق عورت! کل تجھے تمہارے کان سے پکڑا جائے گا اور بازار میں فروخت کر دیا جائے گا، میں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے فروخت نہیں کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اُم ولد کے بارے میں، اس کے علاوہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7295]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4147)»
الحكم على الحديث: إسناده حسن لغيرہ
Majma al-Zawa'id Hadith 7295 in Urdu