🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
22. بَابٌ فِي الْمُدَبَّرِ .
مدبر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7296
عَنْ عَمْرَةَ أَنَّ عَائِشَةَ اشْتَكَتْ فَطَالَتْ شَكْوَاهَا فَقَدِمَ إِنْسَانٌ الْمَدِينَةَ يَتَطَبَّبُ فَذَهَبَ بَنُو أَخِيهَا يَسْأَلُونَهُ عَنْ وَجَعِهَا، قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّكُمْ لَتَنْعِتُونَ نَعْتَ امْرَأَةٍ مَطْبُوبَةٍ. قَالُوا: هَذِهِ امْرَأَةٌ [ مَسْحُورَةٌ ] سَحَرَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا. قَالَتْ: نَعَمْ أَرَدْتُ أَنْ تَمُوتِي فَأُعْتَقُ. قَالَتْ: وَكَانَتْ مُدَبَّرَةً، فَقَالَتْ: بِيعُوهَا مِنْ أَشَدِّ الْعَرَبِ مَلَكَةً وَاجْعَلُوا ثَمَنَهَا فِي مِثْلِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرہ بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار ہو گئیں، ان کی بیماری طویل ہو گئی، ایک شخص مدینہ منورہ آیا، جو حساب کتاب لگایا کرتا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے گئے، اور اس سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا: تو اس نے کہا: اللہ کی قسم! تم اس خاتون کی جو صورت حال بیان کر رہے ہو، اس سے لگتا ہے کہ ان پر جادو ہوا ہے، لوگوں نے کہا: اس عورت نے ان پر جادو کیا ہے، اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک کنیز کے بارے میں یہ کہا:، تو اس عورت نے یہ بتایا: جی ہاں! میں یہ چاہتی تھی کہ آپ مر جائیں اور میں آزاد ہو جاؤں، راوی بیان کرتی ہیں: وہ کنیز مدبرہ کے طور پر آزاد ہونی تھی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اسے کسی ایسے شخص کے پاس بھیجو، جو عربوں میں سب سے زیادہ برا مالک ہو، اور پھر اس کی قیمت کو، اس جیسی کسی کنیز (کو خرید کر آزاد کرنے) میں خرچ کر دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7296]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (40/6)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7296 in Urdu