🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. بَابُ الْحَثِّ عَلَى النِّكَاحِ وَمَا جَاءَ فِي ذَلِكَ
نکاح کی ترغیب دینا اور اس بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7301
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُخَنَّثِي الرِّجَالِ الَّذِينَ يَتَشَبَّهُونَ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ الْمُتَشَبِّهَاتِ بِالرِّجَالِ. وَالْمُتَبَتِّلِينَ مِنَ الرِّجَالِ الَّذِينَ يَقُولُونَ: لَا نَتَزَوَّجُ. وَالْمُتَبَتِّلَاتِ مِنَ النِّسَاءِ اللَّاتِي يَقُلْنَ مِثْلَ ذَلِكَ. وَرَاكِبُ الْفَلَاةِ وَحْدَهُ. فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى اسْتَبَانَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِهِمْ. وَقَالَ:" الْبَائِتُ وَحْدَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نسوانیت ظاہر کرنے والے مردوں، جو عورتوں کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں، اور مردانگی کا اظہار کرنے والی عورتوں، جو مردوں کے ساتھ مشابہت رکھتی ہیں، اور مردوں میں سے کنوارے رہنے والے لوگوں، جو یہ کہتے ہیں کہ ہم شادی نہیں کریں گے، اور خواتین میں سے اکیلی رہنے والی عورتوں، جو اس کی مانند بات کہتی ہیں اور ویرانے میں تنہا سوار (ان سب پر) لعنت کی ہے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ بات صحابہ کرام پر گراں گزری، اور یہ چیز ان کے چہروں سے ظاہر ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اس سے مراد یہ ہے) کہ جو تنہا رات گزارتا ہے (یعنی ویرانے میں رات کے وقت تنہا سفر کرتا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی طبیب بن محمد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، عقیلی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7301]

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 7301 in Urdu