مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِّ عَلَى النِّكَاحِ وَمَا جَاءَ فِي ذَلِكَ
نکاح کی ترغیب دینا اور اس بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 7302
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعَةٌ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فَوْقَ عَرْشِهِ، وَأَمَّنَتْ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ: الَّذِي يُحْصِنُ نَفْسَهُ عَنِ النِّسَاءِ وَلَا يَتَزَوَّجُ، وَلَا يَتَسَرَّى لِأَنْ لَا يُولَدَ لَهُ [ وَلَدٌ ] ، وَالرَّجُلُ يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ وَقَدْ خَلَقَهُ اللَّهُ ذَكَرًا، وَالْمَرْأَةُ تَتَشَبَّهُ بِالرِّجَالِ وَقَدْ خَلَقَهَا اللَّهُ أُنْثَى، وَمُضَلِّلُ الْمَسَاكِينِ". قَالَ خَالِدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ: - يَعْنِي يَهْزَأُ بِهِمْ - يَقُولُ لِلْمِسْكِينِ: هَلُمَّ أَعْطِكَ فَإِذَا جَاءَهُ [ الرَّجُلُ ] قَالَ: لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ. وَيَقُولُ لِلْمَكْفُوفِ: اتَّقِ الْبِئْرَ اتَّقِ الدَّابَّةَ، وَلَيْسَ بَيْنَ يَدَيْهِ شَيْءٌ. وَالرَّجُلُ يَسْأَلُ عَنْ دَارِ الْقَوْمِ فَيُرْشِدُهُ إِلَى غَيْرِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ حَمَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعُكْلِيِّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ حَمَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعُكْلِيِّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الزِّبْرِقَانِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار لوگ ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ نے عرش کے اوپر سے لعنت کی ہے اور فرشتوں نے اس پر آمین کہا: ہے، وہ شخص جو خواتین کے حوالے سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے، اور شادی نہ کرے اور کوئی کنیز نہ رکھے کہ اس کے ہاں اولاد نہ ہو جائے، اور وہ شخص جو عورتوں کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے مرد بنایا ہے اور وہ عورت جو مردوں کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اُسے عورت بنایا ہے اور مسکینوں کو گمراہ کرنے والا شخص“۔ خالد بن زبرقان بیان کرتے ہیں: اس سے مراد ان کا مذاق اڑانے والا شخص ہے، جیسے وہ کسی غریب سے یہ کہے کہ تم آؤ! تاکہ میں تمہیں کچھ دوں، جب دوسرا شخص اس کے پاس آئے تو وہ شخص کہے: میرے پاس کچھ نہیں ہے، یا نابینا سے یہ کہے کہ تم کنویں سے بچ کے رہو! تم جانور سے بچ جاؤ! حالانکہ اس کے آگے کچھ نہ ہو، یا کوئی شخص کسی علاقے کا پتہ دریافت کرے، تو وہ اس کی رہنمائی دوسرے راستے کی طرف کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے حماد بن عبدالرحمن عکی کے حوالے سے خالد بن زبرقان سے نقل کی ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7302]
یہ روایت امام طبرانی نے حماد بن عبدالرحمن عکی کے حوالے سے خالد بن زبرقان سے نقل کی ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7302]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7489)»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7302 in Urdu