🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
5. بَابُ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ .
(نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان):”تم پر دین دار عورت کو اختیار کرنا لازم ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7326
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى إِحْدَى خِصَالٍ لِجِمَالِهَا وَمَالِهَا وَخُلُقِهَا وَدِينِهَا، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ وَالْخُلُقِ تَرِبَتْ يَمِينُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت کے ساتھ ان میں سے کسی ایک وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، اس کی خوبصورتی، یا اس کا مال، یا اس کے اخلاق، یا اس کا دین، تو تم پر دین دار اور اچھے اخلاق والی عورت کو اختیار کرنا لازم ہے، تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1403) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1012) اخرجه احمد فى السند (80/3)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7326 in Urdu