مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ .
(نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان):”تم پر دین دار عورت کو اختیار کرنا لازم ہے“
حدیث نمبر: 7327
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُودُوا الْمَرِيضَ وَاتَّبِعُوا الْجِنَازَةَ، وَلَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَأْتُوا الْعُرْسَ، وَلَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَنْكِحُوا الْمَرْأَةَ مِنْ أَجْلِ حُسْنِهَا فَعَلَّ أَنْ لَا تَأْتِيَ بِخَيْرٍ، وَلَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَنْكِحُوا الْمَرْأَةَ لِكَثْرَةِ مَالِهَا وَعَلَّ مَالَهَا أَنْ لَا يَأْتِيَ بِخَيْرٍ، وَلَكِنْ بِذَاتِ الدِّينِ وَالْأَمَانَةِ فَاتَّبِعُوهُنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیمار کی عیادت کرو جنازے کے ساتھ جاؤ اور تم پر کوئی حرج نہیں ہے کہ اگر تم شادی میں شریک نہ ہو، اور تم پر کوئی حرج نہیں ہے کہ تم عورت کی خوبصورتی کی وجہ سے اس سے نکاح نہ کرو، کیونکہ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی بھلائی لے کے نہ آئے، اور تم پر کوئی حرج نہیں ہے کہ اگر تم کسی عورت کے مال کی کثرت کی وجہ سے اس کے ساتھ نکاح نہ کرو، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کا مال بھلائی لے کے نہ آئے، بلکہ دین دار اور امانت والی عورتیں تلاش کرو (یا اُن کو ترجیح دو)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7327]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (39,38/18)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7327 in Urdu