مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ تَزْوِيجِ الْوَلُودِ .
اولاد پیدا کرنے والی عورت کے ساتھ شادی کرنا
حدیث نمبر: 7341
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَوْدَاءُ وَلُودٌ خَيْرٌ مِنْ حَسْنَاءَ لَا تَلِدُ إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُؤْتَى بِالسِّقْطِ مُحْبَنْطِئًا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، وَأَبَوَايَ؟ فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ أَنْتَ، وَأَبَوَاكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی سیاہ فام عورت، ایسی خوبصورت عورت سے زیادہ بہتر ہے، جو اولاد پیدا نہیں کر سکتی قیامت کے دن میں دیگر امتوں کے مقابلے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا، یہاں تک کہ (قیامت کے دن) دنیا میں مردہ پیدا ہونے والے بچے کو لایا جائے گا، اُسے جنت کے دروازے پر لایا جائے گا اور یہ کہا: جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ! تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! اور میرے ماں باپ بھی؟ تو اس سے کہا: جائے گا: تم اور تمہارے ماں باپ جنت میں داخل ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7341]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن ربیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7341]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (416/19)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7341 in Urdu