🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
26. بَابٌ فِيمَنْ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ ، [ ثُمَّ ] يَتَزَوَّجُهَا أَوْ يَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا أَوْ يَتْبَعُ الْأُمَّ حَرَامًا .
اس شخص کا بیان، جو کسی عورت کے ساتھ زنا کر لیتا ہے اور پھر وہ اس عورت کے ساتھ شادی کر لیتا ہے، یا اس عورت کی بیٹی، یا اس کی ماں کے ساتھ شادی کر لیتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7417
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ الرَّجُلِ يَزْنِي بِالْمَرْأَةِ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا؟ قَالَ: هُمَا زَانِيَانِ مَا اجْتَمَعَا. فَقِيلَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ تَابَا وَأَصْلَحَا؟ فَقَالَ:، (وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ) . فَلَمْ يَزَلِ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرَدِّدُهَا حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّهُ لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ مُتَّصِلٍ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِتَدْلِيسِهِ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو شخص کسی عورت کے ساتھ زنا کر لیتا ہے، تو پھر وہ اس کے ساتھ شادی کر سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ دونوں جب تک اکٹھے رہیں گے، وہ زنا کرنے والے شمار ہوں گے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر وہ دونوں توبہ کر لیں اور نیک ہو جائیں؟ تو انہوں نے فرمایا: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہی وہ (معبود) ہے، جو اپنے بندوں سے توبہ کو قبول کرتا ہے اور گناہوں سے درگزر کرتا ہے، وہ یہ جانتا ہے کہ جو تم عمل کرتے ہو“۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسلسل اس آیت کو دہراتے رہے، یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا، کہ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابن سیرین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ انہوں نے اسے متصل سند کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے، جو اپنی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے، اس نے
یہ روایت ”عنعنہ“ کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7417]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9670)»

الحكم على الحديث: إسناده منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 7417 in Urdu