🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
27. بَابٌ فِيمَا يَحْرُمُ مِنَ النِّسَاءِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
خواتین میں سے کون سی حرام ہیں، اور اس کے علاوہ دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7418
عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: سَلُونِي، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُوا مِثْلِي وَلَنْ تَسْأَلُوا مِثْلِي!! فَقَالَ ابْنُ الْكَوَّا: أَخْبِرْنَا عَنِ الْأُخْتَيْنِ الْمَمْلُوكَتَيْنِ، وَعَنْ بِنْتِ الْأَخِ مِنَ الرَّضَاعَةِ. فَقَالَ: سَلْ عَنْ مَا يَعْنِيكَ، فَإِنَّكَ ذَاهِبٌ فِي التِّيهِ. فَقَالَ: إِنَّمَا أَسْأَلُ عَمَّا لَا نَعْلَمُ، فَأَمَّا مَا نَعْلَمُ فَإِنَّا لَا نَسْأَلُ عَنْهُ. قَالَ: أَمَّا الْأُخْتَانِ الْمَمْلُوكَتَانِ فَأَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ، وَلَا آمُرُ بِهِ، وَلَا أَنْهَى عَنْهُ، وَلَا أَفْعَلُهُ أَنَا، وَلَا أَهْلُ بَيْتِي. فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
ابوصالح بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھ سے سوال کرو کیونکہ تم مجھ جیسے شخص سے سوال نہیں کرو گے، تم مجھ جیسے شخص سے سوال نہیں کرو گے، تو ابن الکوا نے کہا: آپ ہمیں دو بہنوں کے بارے میں بتائیے، جو دونوں کنیز ہوتی ہیں اور رضاعی بھائی کی بیٹی کے بارے میں بتائیے (کہ کیا ان کے ساتھ شادی، یا صحبت کی جا سکتی ہے؟) تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھ سے وہ چیز دریافت کرو! جس کا تمہیں فائدہ ہو، تم پیچیدہ مسائل میں جا رہے ہو، اس نے کہا: میں آپ سے وہ سوال کر رہا ہوں، جس کے بارے میں، میں نہیں جانتا ہوں، جس چیز کے بارے میں، میں جانتا ہوں، میں اس کے بارے میں تو سوال نہیں کر رہا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک کنیز بہنوں کا تعلق ہے (کہ ان دونوں کے ساتھ آقا صحبت کر سکتا ہے؟) تو ایک آیت اُن دونوں کو حلال کرتی ہے اور ایک آیت ان دونوں کو حرام قرار دیتی ہے، میں اس کے بارے میں حکم بھی نہیں دوں گا اور اس سے منع بھی نہیں کروں گا، میں خود بھی یہ نہیں کروں گا اور میرے اہل بیت میں سے بھی کوئی یہ نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام بزار نے
یہ روایت اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7418]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (383)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7418 in Urdu