مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا .
نیک عورت اور اس کے علاوہ (یعنی بری عورت) کا بیان
حدیث نمبر: 7440
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ فِي النِّسَاءِ كَمَثَلِ الْغُرَابِ الْأَعْصَمِ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْغُرَابُ الْأَعْصَمُ؟ قَالَ:" الَّذِي إِحْدَى رِجْلَيْهِ بَيْضَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُطَّرِحُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُطَّرِحُ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین میں، نیک عورت کی مثال اعصم کوے کی مانند ہے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اعصم کوا کون سا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی دو ٹانگوں میں سے ایک سفید ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطرح بن یزید ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7440]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطرح بن یزید ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7440]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7817)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7440 in Urdu