مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ ، وَغَيْرِهَا .
نیک عورت اور اس کے علاوہ (یعنی بری عورت) کا بیان
حدیث نمبر: 7441
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَلَمَّا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ إِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا وَاضِعَةٌ يَدَهَا عَلَى هَوْدَجِهَا فَلَمَّا نَزَلَ دَخَلَ الشِّعْبَ وَدَخَلْنَا مَعَهُ فَقَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَكَانِ فَإِذْ نَحْنُ بِغِرْبَانٍ كَثِيرٍ، وَإِذَا بِغُرَابٍ أَعْصَمِ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلِ فَقَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا كَقَدْرِ الْغُرَابِ فِي هَذِهِ الْغِرْبَانِ".
قَالَ أَبُو عُمَرَ: الْأَعْصَمُ: الْأَحْمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
قَالَ أَبُو عُمَرَ: الْأَعْصَمُ: الْأَحْمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
عمارہ بن خزیمہ بن عمرو بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک حج یا عمرہ کے موقع پر موجود تھے، جب ہم ”مر الظہران“ کے مقام پر پہنچے، تو وہاں ایک عورت ہودج میں موجود تھی، جس نے اپنا ہاتھ ہودج پر رکھا ہوا تھا، جب وہ نیچے کی طرف اتر رہے تھے، تو وہ ایک گھاٹی میں داخل ہوئے اور ان کے ساتھ ہم بھی داخل ہو گئے، انہوں نے یہ بتایا: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس مقام پر موجود تھے، تو یہاں بہت سے کوے تھے اور ان میں ایک ایسا کوا بھی تھا، جس کی چونچ اور ٹانگیں اعظم تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں میں سے جنت میں صرف اتنی عورتیں داخل ہوں گی، جس طرح ان کووں میں یہ کوا ہے۔ ابوعمر کہتے ہیں: اعصم سے مراد سرخ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7441]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7441]
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7441 in Urdu