مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابٌ فِيمَنْ زَوَّجَ مَرْغُوبًا عَنْهُ .
جو شخص (اپنی رشتہ دار خاتون کی) ایسے شخص کے ساتھ شادی کروائے جس میں (خاتون کو) رغبت نہ ہو
حدیث نمبر: 7451
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهُ: جُلَيْبِيبٌ فِي وَجْهِهِ دَمَامَةٌ فَعَرَضَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّزْوِيجَ قَالَ: إِذَنْ تَجِدُنِي كَاسِدًا. فَقَالَ:" غَيْرُ أَنَّكَ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْمَنَاقِبِ رَوَاهَا أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ طُرُقٌ فِي الْمَنَاقِبِ رَوَاهَا أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب تھے، جن کا نام جلیبیب تھا، ان کے چہرے پر داغ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں شادی کی پیشکش کی، تو انہوں نے عرض کی: آپ مجھے اس بارے میں کھوٹا پائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تا ہم اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم کھوٹے نہیں ہو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس روایت کے مختلف طرق ”مناقب“ سے متعلق باب میں آئیں گے،
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7451]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3343)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7451 in Urdu