مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ الْكَفَاءَةِ .
کفو (کفاءۃ) (نکاح میں فریقین یعنی شوہر اور بیوی کا برابری، ہمسری اور جوڑ ہونے) کا بیان
حدیث نمبر: 7450
وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: يَا بَنِيَّ لَا تُخْرِجُنَّ بَنَاتَكُمْ إِلَّا إِلَى الْأَكْفَاءِ. قَالُوا: يَا أَبَانَا وَمَنِ الْأَكْفَاءُ؟ قَالَ: وَلَدُ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے: اے میرے بیٹو! تم اپنی بیٹیوں کی شادیاں صرف کفو میں کرنا، انہوں نے عرض کی: اے ہمارے ابا جان! کفو کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی اولاد۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7450]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7450]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (235)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7450 in Urdu