🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
39. بَابُ النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا .
آدمی کا اس عورت کو دیکھنا، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7455
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ امْرَأَةً فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا إِذَا كَانَ إِنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا لِخِطْبَتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ لَا تَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّ زُهَيْرًا شَكَّ فَقَالَ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ أَبِي حُمَيْدَةَ. وَالْبَزَّارُ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی عورت کو شادی کا پیغام بھیجے، تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا، اگر وہ اس عورت کو دیکھ لے، وہ اس شادی کے پیغام کے حوالے سے اسے دیکھے گا، خواہ اس عورت کو علم نہ بھی ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، تاہم زہیر نامی راوی نے شک کیا ہے کہ
یہ روایت سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، یا سیدنا ابوحمیدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، امام بزار نے اسے کسی شک کے بغیر نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1418) اخرجه احمد فى المسند (424/5)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7455 in Urdu