🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
39. بَابُ النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا .
آدمی کا اس عورت کو دیکھنا، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7456
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ الْعَبَّاسِ وَهِيَ فَوْقَ الْفَطِيمِ فَقَالَ:" لَئِنْ بَلَغَتْ بُنَيَّةُ الْعَبَّاسِ هَذِهِ، وَأَنَا حَيٌّ لَأَتَزَوَّجَنَّهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ: فَقُبِضَ قَبْلَ أَنْ تَبْلُغَ فَتَزَوَّجَهَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فَوَلَدَتْ لَهُ رِزْقَ بْنَ الْأَسْوَدِ وَلُبَابَةَ بِنْتَ الْأَسْوَدِ سَمَّتْهَا بِاسْمِهَا أُمَّ الْفَضْلِ.
وَأَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیده ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام حبیبہ بنت عباس رضی اللہ عنہا کو دیکھا، جن کی عمر دودھ چھڑانے سے کچھ زیادہ تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر سیدنا عباس کی یہ صاحبزادی بالغ ہو گئی، اور میں اس وقت زندہ ہوا، تو میں اس کے ساتھ ضرور شادی کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس لڑکی کے بالغ ہونے سے پہلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو اسود بن عبداللہ نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی تھی اور اس خاتون نے اُن کے بچے رزق بن اسود، اور لبابہ بن اسود کو جنم دیا تھا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اس لڑکی کا نام اپنے نام پر ”ام فضل“ رکھا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عباس ہے اور وہ متروک ہے، یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7456]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7075) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (92/25) اخرجه احمد فى المسند (338/6)»

الحكم على الحديث: ضعیف جداً

Majma al-Zawa'id Hadith 7456 in Urdu