🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
39. بَابُ النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا .
آدمی کا اس عورت کو دیکھنا، جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7457
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ خَطَبَ امْرَأَةً بِمَكَّةَ، وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَيْتَ عِنْدِي مَنْ يَرَاهَا وَمَنْ يُخْبِرُنِي عَنْهَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ يُدْعَى هِيتٌ: أَنَا أَنْعَتُهَا لَكَ إِذَا أَقْبَلَتْ قُلْتَ تَمْشِي عَلَى سِتٍّ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ قُلْتَ: تَمْشِي عَلَى أَرْبَعٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرَى هَذَا مُنْكَرًا أَرَاهُ يَعْرِفُ أَمْرَ النِّسَاءِ". وَكَانَ يَدْخُلُ عَلَى سَوْدَةَ فَنَهَاهُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ نَفَاهُ، وَكَانَ كَذَلِكَ حَتَّى أَمَرَهُ عُمَرُ فَجَهِدَ، وَكَانَ يُرَخِّصُ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ الْمَدِينَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے مکہ میں ایک خاتون کو شادی کا پیغام دیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا: کاش کوئی اس عورت کو دیکھ کر مجھے اس عورت کے بارے میں بتا دے، ایک شخص جس کا نام ”ہیت“ تھا، اس نے کہا: میں اس کا حلیہ آپ کے سامنے بیان کرتا ہوں، جب وہ آتی ہے، تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ چھ بل پڑتے ہیں اور جب وہ جاتی ہے، تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں وہ چار بل کے ساتھ چلتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس چیز کو منکر سمجھتا ہوں، اور اس شخص کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ یہ عورتوں کے معاملے سے واقف ہے، وہ شخص پہلے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ کے ہاں آیا جایا کرتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس سے منع کر دیا کہ وہ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہ کے ہاں آئندہ آئے، جب وہ مدینہ منورہ آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جلا وطن کروا دیا، اور اس کا معاملہ اسی طرح رہا، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں وہ بھوک کا شکار ہوا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے یہ اجازت دی کہ وہ جمعہ کے دن مدینہ آیا کرے، اور اسے صدقہ دے دیا جایا کرے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7457]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1493) اخرجه ابو يعلى فى المسند (758)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7457 in Urdu