🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7464
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خُطِبَ إِلَيْهِ بَعْضُ بَنَاتِهِ أَتَى الْخِدْرَ فَقَالَ:" إِنَّ فُلَانًا يَخْطُبُ فُلَانَةً". فَإِنْ طَعَنَتْ فِي الْخِدْرِ لَمْ يُزَوِّجْهَا، وَإِنْ لَمْ تَطْعَنْ فِي الْخِدْرِ زَوَّجَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَانِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ کی کسی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دیا گیا تو آپ پردے کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: فلاں شخص نے فلاں خاتون کے لئے شادی کا پیغام دیا ہے، اگر اس صاحبزادی نے پردے کو ہاتھ لگا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی نہیں کی، اور اگر انہوں نے پردے کو ہاتھ نہیں لگایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی کروا دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7464]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11999)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7464 in Urdu