مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
حدیث نمبر: 7465
وَعَنْ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ يَأْتِيهَا مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ فَيَقُولُ لَهَا:" يَا بُنَيَّةُ إِنَّ فُلَانًا خَطَبَكِ، فَإِنْ كَرِهْتِيهِ فَقُولِي: لَا، فَإِنَّهُ لَا يَسْتَحِي أَحَدٌ أَنْ يَقُولَ: لَا. وَإِنْ أَحْبَبْتِ، فَإِنَّ سُكُوتَكِ إِقْرَارٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے خاندان کی خواتین میں سے کسی خاتون کی شادی کروانی ہوتی تو آپ پردے کے پیچھے ان کے پاس تشریف لاتے اور ان سے فرماتے: اے میری بیٹی! فلاں شخص نے تمہیں شادی کا پیغام دیا ہے اگر تمہیں یہ ناپسند ہے، تو تم یہ کہہ دو: جی نہیں! کیونکہ کوئی بھی شخص ”نہ“ کہتے ہوئے نہیں شرماتا، اور اگر یہ تمہیں پسند ہے، تو تمہاری خاموشی اقرار شمار ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ متروک ہے، اور یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7465]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88)»
الحكم على الحديث: ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 7465 in Urdu