مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ الصَّدَاقِ .
مہر کا بیان
حدیث نمبر: 7496
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: زَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَتَهُ فَاطِمَةَ عَلَى بَدَنٍ مِنْ حَدِيدٍ حُطَمِيَّةٍ، وَكَانَ سَلَّحَنِيهَا. وَقَالَ:" ابْعَثْ بِهَا إِلَيْهَا تُحَلِّلُهَا بِهَا". فَبَعَثْتُ بِهَا إِلَيْهَا، وَاللَّهِ مَا ثَمَنُهَا كَذَا وَكَذَا وَأَرْبَعُمِائَةِ دِرْهَمٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَمُجَاهِدٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَمُجَاهِدٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری شادی اپنی صاحبزادی فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کر دی، جو لوہے کی بنی ہوئی حطمی زرہ کے عوض میں تھی، وہ نبی اکرم نے ہی مجھے دی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ اس کو بھجوا دو! تاکہ وہ اس کے عوض میں زیور بنا لے تو وہ میں نے اُن کی طرف بھجوا دی، اللہ کی قسم! اس کی قیمت اتنی، اتنی اور چار سو درہم تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7496]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7496]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (503)»
الحكم على الحديث: إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 7496 in Urdu