🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
43. بَابُ الصَّدَاقِ .
مہر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7501
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ حُرَيْثٍ إِلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ فَقَالَ: لَا أُزَوِّجُكَ إِلَّا عَلَى حُكْمِي. قَالَ: لَكَ حُكْمُكَ. قَالَ: لَسْتُ بِأَخْيَرَ مِنْ بَنَاتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَزَوَّجَهُ عَلَى الْفَرِيضَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مغیرہ بن شبل بیان کرتے ہیں: عمر بن حریث نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کو ان کی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دیا، تو انہوں نے کہا: میں تمہاری شادی صرف اپنے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا، تو انہوں نے کہا: آپ کو فیصلے کا اختیار ہے، تو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں سے زیادہ بہتر نہیں ہوں، تو انہوں نے اُن صاحب کی شادی فریضہ کے عوض میں کروا دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7501]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (102/17)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7501 in Urdu