مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلِيِّ وَالشُّهُودِ .
ولی اور گواہوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7526
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْسَ لِلنِّسَاءِ مِنْ عُقْدَةِ النِّكَاحِ شَيْءٌ جَعَلَتْ مَيْمُونَةُ أَمْرَهَا إِلَى أُمِّ الْفَضْلِ فَجَعَلَتْهُ أُمُّ الْفَضْلَ إِلَى الْعَبَّاسِ فَأَنْكَحَهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ مَيْمُونَةَ فَجُعِلَ أَمْرُهَا إِلَى الْعَبَّاسِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: خواتین کو نکاح کروانے کے معاملے میں کوئی حق نہیں ہے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما نے اپنا معاملہ (اپنی بہن) سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے سپرد کیا تھا، اور سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے اسے (اپنے شوہر) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دیا تھا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی شادی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کروائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن کا سب ہے، اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو شادی کا پیغام دیا، تو ان کی شادی کا معاملہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سپرد کیا گیا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7526]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2481) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1011) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10728)»
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 7526 in Urdu