مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا دَخَلَ بِأَهْلِهِ .
جب آدمی اپنی بیوی کے پاس آئے، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 7546
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا دَخَلَتِ الْمَرْأَةُ عَلَى زَوْجِهَا يَقُومُ الرَّجُلُ فَتَقُومُ مِنْ خَلْفِهِ فَيُصَلِّيَانِ رَكْعَتَيْنِ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي وَبَارِكْ لِأَهْلِي فِيَّ اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي وَارْزُقْنِي مِنْهُمُ اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ فِي خَيْرٍ وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَرْوَزِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب عورت رخصت ہو کر شوہر کے پاس آتی ہے، تو آدمی کھڑا ہو اور عورت اس کے پیچھے کھڑی ہو اور وہ دونوں دو رکعت ادا کریں اور پھر یہ دعا کریں: ”اے اللہ! میرے اہل خانہ میں میرے لئے برکت رکھ دے اور میرے اہل خانہ کے لئے مجھ میں برکت رکھ دے اے اللہ! انہیں مجھ سے رزق عطا فرما اور مجھے ان سے رزق عطا فرما: اے اللہ! تو ہمارے درمیان ہر قسم کی بھلائی رکھنا اور جب، تو ہمیں ایک دوسرے سے الگ کرے، تو بھلائی کی طرف الگ کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مغیرہ مروزی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7546]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8994)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7546 in Urdu