🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
62. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَزْلِ .
عزل کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7580
وَعَنْ زَائِدَةَ بْنِ عُمَيْرٍ الطَّائِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: كَيْفَ تَرَى فِي الْعَزْلِ؟ فَقَالَ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِيهِ شَيْئًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَإِلَّا فَإِنِّي أَقُولُ فِيهِ: (نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ) مَنْ شَاءَ عَزَلَ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا زَائِدَةَ بْنَ عُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
زائدہ بن عمیر طائی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: عزل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ایک بات کہی تھی اور وہ ویسا ہی ہے جس طرح آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ویسے میری اپنی ذات رائے یہ ہے کہ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) تمہاری بیویاں تمہارے کھیت ہیں تم اپنے کھیت میں جیسے چاہو آؤ۔ تو جو شخص چاہے وہ عزل کر لے اور جو شخص چاہے اسے ترک کر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف زائدہ بن عمیر کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7580]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1193) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12663)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔

Majma al-Zawa'id Hadith 7580 in Urdu