مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا .
اس شخص کا بیان، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7593
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ". وَقَالَ مَرَّةً:" فِي أَدْبَارِهِنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ویرانے میں ہوتے ہیں ہم میں سے کسی ایک شخص کی تھوڑی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے، جب تم میں سے کسی شخص کے ساتھ ایسا ہو، تو اسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا (یہاں راوی نے ایک لفظ ایک مرتبہ مختلف نقل کیا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ”سنن“ کے مصنفین نے اس روایت کو سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7593]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7593 in Urdu