🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:

65. بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا .
اس شخص کا بیان، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7591
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هِيَ اللُّوطِيَّةُ الصُّغْرَى" - يَعْنِي: الرَّجُلُ يَأْتِي امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: یہ چھوٹی قسم کا قوم لوط کا عمل ہے۔ راوی بیان کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7591]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند 1455 اخرجه احمد فى المسند (6706)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7592
وَعَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَحْيُوا، فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا يَعْلَى بْنَ الْيَمَانِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ حیاء کرو لیکن اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف یعلی بن یمان نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7592]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1456)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7593
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ". وَقَالَ مَرَّةً:" فِي أَدْبَارِهِنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ویرانے میں ہوتے ہیں ہم میں سے کسی ایک شخص کی تھوڑی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے، جب تم میں سے کسی شخص کے ساتھ ایسا ہو، تو اسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا (یہاں راوی نے ایک لفظ ایک مرتبہ مختلف نقل کیا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں سنن کے مصنفین نے اس روایت کو سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7593]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7594
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ مَحَاشِّ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں (صحبت کرنے) سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7594]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7595
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الَّذِينَ يَأْتُونَ النِّسَاءَ فِي مَحَاشِهِنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ وَقَالَ: لَهُ حَدِيثٌ يُسْتَنْكَرُ. وَهُوَ صَالِحُ الْحَالِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جو خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن فضل ہے، جسے امام ذہبی نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: اس کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جسے منکر قرار دیا گیا ہے ویسے یہ حالت کے اعتبار سے صالح ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7595]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1952)»

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7596
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَتَى النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ، فَقَدْ كَفَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص خواتین کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے وہ کفر کا مرتکب ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 7596]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں