مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابٌ فِيمَنْ نَشَرَ عِلْمًا ، أَوْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ ، أَوْ عَلَّمَ الْقُرْآنَ .
اس شخص کا بیان، جو علم پھیلائے یا بھلائی کی طرف رہنمائی کرے یا قرآن کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 761
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الْعَطِيَّةُ كَلِمَةُ حَقٍّ تَسْمَعُهَا، ثُمَّ تَحْمِلُهَا إِلَى أَخٍ لَكَ مُسْلِمٍ، فَتُعَلِّمُهَا إِيَّاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عمدہ عطیہ وہ حق بات ہے جسے تم سنو اور پھر اُسے اپنے مسلمان بھائی تک پہنچا دو، اور اُسے اس بات کی تعلیم دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 761]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 761]
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 761 in Urdu