مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابٌ فِيمَنْ نَشَرَ عِلْمًا ، أَوْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ ، أَوْ عَلَّمَ الْقُرْآنَ .
اس شخص کا بیان، جو علم پھیلائے یا بھلائی کی طرف رہنمائی کرے یا قرآن کی تعلیم دے
حدیث نمبر: 763
وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" اذْهَبْ ; فَإِنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ، وَمَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ، وَمَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: تم جاؤ! بے شک بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا، اسے کرنے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ضعیف ہے، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 763]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ضعیف ہے، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 357/5، 358 اورده المؤلف فى زوائد المسند 179»
الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 763 in Urdu