مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7637
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ أَنَّ عَمَّةً لَهُ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهَا:" أَذَاتُ زَوْجٍ أَنْتِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟" قَالَتْ: مَا آلُوهُ إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ. قَالَ:" فَكَيْفَ أَنْتِ لَهُ، فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَانْظُرِي كَيْفَ أَنْتِ لَهُ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حُصَيْنٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَانْظُرِي كَيْفَ أَنْتِ لَهُ". وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا حُصَيْنٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
حصین بن محصن بیان کرتے ہیں: ان کی پھوپھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تم شوہر والی ہو اس نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا اس کے ساتھ کیسا تعلق ہے اس خاتون نے کہا: میں ان کے کسی کام میں کوتاہی نہیں کرتی صرف اس کام کا معاملہ مختلف ہے جس سے میں عاجز آ جاؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کے بارے میں کیا سمجھتی ہو وہ تمہاری جنت ہے، اور وہ تمہاری جہنم ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اس بات کا جائزہ لو کہ تم اس کے ساتھ کیسی ہو“۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حصین نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7637]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 7637 in Urdu