مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7639
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ بِابْنَتِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ ابْنَتِي هَذِهِ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَطِيعِي أَبَاكِ" قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ. قَالَ:" حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ لَوْ كَانَتْ بِهِ قُرْحَةٌ فَلَحِسَتْهَا أَوِ انْتَثَرَ مَنْخِرَاهُ صَدِيدًا أَوْ دَمًا، ثُمَّ ابْتَلَعَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ" قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُنْكِحُوهُنَّ إِلَّا بِإِذْنِهِنَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: میری اس بیٹی نے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت سے فرمایا تم اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو اس عورت نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہیں بتائیں گے کہ شوہر کا بیوی پر حق کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شوہر کا بیوی پر یہ حق حاصل ہے کہ اگر مرد کو پھوڑا نکل آتا ہے، اور وہ عورت اس کو چاٹ لیتی ہے یا مرد کے نتھنوں سے پیپ یا خون نکلتا ہے، اور وہ عورت اسے چوس لیتی ہے، تو وہ پھر بھی اس کے حق کو ادا نہیں کر پائے گی اس عورت نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں تو کبھی شادی نہیں کروں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان عورتوں کی شادی ان کی اجازت کے ساتھ ہی کرو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف نہار عبدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7639]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف نہار عبدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7639]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1465)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7639 in Urdu