مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7643
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْأَةُ لَا تُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ عَلَيْهَا حَتَّى تُؤَدِّيَ حَقَّ زَوْجِهَا حَتَّى لَوْ سَأَلَهَا وَهِيَ عَلَى ظَهْرِ قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعْهُ نَفْسَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةَ بْنَ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةَ بْنَ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت اللہ تعالیٰ کے حق کو اس وقت تک ادا نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے شوہر کے حق کو ادا نہیں کرتی یہاں تک کہ اگر وہ شوہر اس سے قربت کا مطالبہ کرے اور وہ عورت پالان کی لکڑی کی پشت پر موجود ہو (ایک قول کے مطابق اس سے مراد یہ ہے: خواہ اس عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہو اور اس کو زچگی کی سہولت کے لیے لکڑی کے تختہ پر رکھا گیا ہو) پھر بھی وہ اس (شوہر) کو، اپنی ذات سے نہ روکے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مغیرہ بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7643]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1472) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5084)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7643 in Urdu