🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7650
وَعَنْ صُهَيْبٍ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ لَمَّا قَدِمَ الشَّامَ رَأَى الْيَهُودَ يَسْجُدُونَ لِعُلَمَائِهِمْ وَأَحْبَارِهِمْ وَرَأَى النَّصَارَى يَسْجُدُونَ لِأَسَاقِفَتِهِمْ وَلِرُهْبَانِهِمْ وَفُقَهَائِهِمْ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَجَدَ لَهُ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا مُعَاذُ؟" قَالَ: إِنِّي قَدِمْتُ الشَّامَ فَرَأَيْتُ الْيَهُودَ يَسْجُدُونَ لِعُلَمَائِهَا وَأَحْبَارِهَا وَرَأَيْتُ النَّصَارَى يَسْجُدُونَ لِقِسِّيسِيهَا وَفُقَهَائِهَا وَرُهْبَانِهَا فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: هَذِهِ تَحِيَّةُ الْأَنْبِيَاءِ. قَالَ:" كَذَبُوا عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ كَمَا حَرَّفُوا كِتَابَهُمْ لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ جب شام گئے، تو وہاں انہوں نے یہودیوں کو دیکھا کہ وہ اپنے علماء اور اکابرین کو سجدہ کرتے تھے اور انہوں نے عیسائیوں کو دیکھا کہ وہ اپنے مذہبی پیشواؤں راہبوں اور فقہاء کو سجدہ کرتے تھے جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! یہ کس وجہ سے ہے۔ انہوں نے بتایا میں شام گیا میں نے وہاں یہودیوں کو دیکھا وہ اپنے علماء اور اکابرین کو سجدہ کرتے تھے اور میں نے عیسائیوں کو دیکھا کہ وہ اپنے پادریوں اور فقہا اور راہبوں کو سجدہ کرتے تھے میں نے دریافت کیا: یہ کس وجہ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انبیاء کا سلام کرنے کا طریقہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں نے اپنے انبیاء کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے جس طرح ان لوگوں نے اپنی کتابوں میں تحریف کر لی تھی اگر میں کسی کو یہ حکم دیتا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے تو میں عورت کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہاس بن قہم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7650]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1470)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7650 in Urdu