مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7666
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَجُلًا خَرَجَ وَأَمَرَ امْرَأَتَهُ أَنْ لَا تَخْرُجَ مِنْ بَيْتِهَا، وَكَانَ أَبُوهَا فِي أَسْفَلِ الدَّارِ، وَكَانَتْ فِي أَعْلَاهَا فَمَرِضَ أَبُوهَا فَأَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" أَطِيعِي زَوْجَكِ" فَمَاتَ أَبُوهَا فَأَرْسَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَطِيعِي زَوْجَكِ" فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لِأَبِيهَا بِطَاعَتِهَا لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نکلا اس نے اپنی بیوی کو یہ ہدایت کی کہ وہ اپنے گھر سے نہ نکلے اس عورت کا با پگھر کے نیچے والے حصے میں رہتا تھا وہ عورت اوپر والے حصے میں رہتی تھی اس کا باپ بیمار ہو گیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس عورت سے فرمایا) تم اپنے شوہر کی اطاعت کرو اس عورت کا باپ فوت ہو گیا اس عورت نے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے شوہر کی اطاعت کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد میں اس عورت کو پیغام بھیجا کہ اللہ تعالیٰ نے اس عورت کے اپنے شوہر کی اطاعت کرنے کی وجہ سے اس کے باپ کی مغفرت کر دی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7666]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن متوکل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7666]
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7666 in Urdu