🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7672
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِذَا قَرَأْتُمُوهُ فَلَا تَسْتَكْبِرُوا بِهِ، وَلَا تَغْلُوا فِيهِ، وَلَا تَجْفُوا عَنْهُ، وَلَا تَأْكُلُوا بِهِ". وَقَالَ:" إِنَّ النِّسَاءَ هُمْ أَصْحَابُ النَّارِ" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَسْنَ أُمَّهَاتِنَا وَأَخَوَاتِنَا وَبَنَاتِنَا؟ فَذَكَرَ كُفْرَهُنَّ لِحَقِّ الزَّوْجِ وَتَضْيِيعَهُنَّ لِحَقِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَهُ طُرُقٌ رَوَاهَا أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قرآن پڑھو اور جب تم اسے پڑھو تو اس کے حوالے سے تکبر نہ کرو اور اس کے بارے میں غلو نہ کرو اور اس سے جفا نہ کرو اور اس کے عوض میں قیمت نہ کھاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: عورتیں ہی اہل جہنم ہوں گی ایک صاحب نے عرض کی: کیا وہ ہماری مائیں اور ہماری بہنیں اور ہماری بیٹیاں نہیں ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ شوہروں کے حق کی ناشکری کریں گی اور ان کے حق کو ضائع کریں گی اور اس وجہ سے وہ جہنم کی مستحق بن جائیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے مختلف طرق ہیں
یہ روایت امام أحمد اور دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7672]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7672 in Urdu