🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
5. بَابُ الْإِسْلَامِ يَجُبُّ مَا قَبْلَهُ .
اسلام اپنے سے پہلے کے امور پر غالب آجاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 77
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: أَقْبَلَ شَيْخٌ يَدَّعِمُ عَلَى عَصًا حَتَّى قَامَ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّ لِي غَدَرَاتٍ وَفَجَرَاتٍ، فَهَلْ يُغْفَرُ لِي؟ قَالَ:" أَلَيْسَ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟". قَالَ: نَعَمْ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" فَقَدْ غُفِرَ لَكَ غَدَرَاتُكَ وَفَجَرَاتُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ مَكْحُولٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، فَلَا أَدْرِي أَسَمِعَ مِنْهُ أَمْ لَا.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بوڑھا شخص عصا کے سہارے چلتا ہوا آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا اُس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میری کچھ عہد شکنیاں ہیں اور کچھ زیادتیاں ہیں، کیا میری مغفرت ہو جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس نے جواب دیا: جی ہاں اور میں یہ گواہی بھی دیتا ہوں، کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری عہد شکنیوں اور زیادتیوں کی مغفرت ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اسے مکحول نے، سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، مجھے (یعنی علامہ ہیثمی کو) نہیں معلوم کہ مکحول نے، اُن سے سماع کیا ہے یا نہیں؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «مسند احمد 385 اورده المؤلف فى زوائد المسند 18»

الحكم على الحديث: منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 77 in Urdu