🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
78. بَابُ النَّفَقَاتِ .
خرچ کے احکام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7710
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السَّاعِي عَلَى وَالِدَيْهِ لِيَكُفَّهُمَا أَوْ يُغْنِيَهُمَا عَنِ النَّاسِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالسَّاعِي عَلَى نَفْسِهِ لِيُغْنِيَهَا أَوْ يَكُفَّهَا عَنِ النَّاسِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالسَّاعِي مُكَاثَرَةً فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ سَيِّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ [ وَكَذَلِكَ السَّعْيُ عَنِ الْأَوْلَادِ وَالْإِخْوَةِ ] .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ماں باپ کے لئے کمانے والا، تاکہ انہیں بچا کے رکھے یا انہیں لوگوں سے بے نیاز رکھے وہ اللہ کی راہ میں شمار ہوتا ہے اپنی ذات کے لئے کمانے والا تاکہ اپنے آپ کو (لوگوں سے) بے نیاز رکھے یا لوگوں سے (مانگنے سے) بچا کے رکھے وہ اللہ کی راہ میں شمار ہوتا ہے، اور کثرت کے لئے کمانے والا شیطان کی راہ میں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن سید ہے، اور وہ ضعیف ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی، جس میں یہ مذکور ہے کہ اولاد بہن بھائیوں کے لئے کمانے والا بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7710]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 7710 in Urdu