🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
78. بَابُ النَّفَقَاتِ .
خرچ کے احکام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7709
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: مَرَّ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيَّ جَلْدَةَ وَنَشَاطَةَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى وَلَدِهِ صِغَارًا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى عَلَى نَفْسِهِ يَعُفُّهَا فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ خَرَجَ يَسْعَى رِيَاءً وَمُفَاخَرَةً فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر میرے پاس سے ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے میرے جسم کی مضبوطی اور چاک و چوبند ہونا دیکھا تو یہ کہا: یا رسول اللہ! کاش یہ اللہ کی راہ میں ہوتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر یہ اپنے کمسن بچوں کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے اگر یہ اپنے بوڑھے عمر رسیدہ ماں باپ کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے اگر یہ اپنی ذات کے لئے کمانے کے لئے نکلا ہے تاکہ یہ اپنے آپ کو مانگنے سے بچا کے رکھے، تو یہ اللہ کی راہ میں ہے، اور اگر یہ ریاکاری اور فخر کے اظہار کے لئے نکلا ہے، تو پھر یہ شیطان کی راہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اور معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (940) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/19)»

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح

Majma al-Zawa'id Hadith 7709 in Urdu