مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
82. بَابُ الْغَيْرَةِ .
غیرت (مزاج کی تیزی) کا بیان
حدیث نمبر: 7729
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: لَوْ أَنِّي رَأَيْتُ مَعَ أَهْلِي رَجُلًا أَنْتَظِرُ حَتَّى آتِيَ بِأَرْبَعَةٍ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ" قَالَ: لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوْ رَأَيْتُهُ لَعَاجَلْتُهُ بِالسَّيْفِ، فَقَالَ:" انْظُرُوا يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ مَا يَقُولُ سَيِّدُكُمْ إِنَّ سَعْدًا لَغَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں اور پھر وہ چار گواہ نہیں لے کر آتے ہیں“۔ تو سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں کسی شخص کو دیکھوں، تو کیا میں اس بات کا انتظار کروں گا کہ پہلے چار گواہ لے کے آؤں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جی ہاں، تو انہوں نے کہا: جی نہیں اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اگر میں ایسے شخص کو دیکھوں گا، تو میں اسے تلوار کے ذریعے قتل کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! دیکھو تمہارا سردار کیا کہہ رہا ہے؟ سعد غیور ہے، اور میں اس سے زیادہ غیور ہوں، اور اللہ تعالیٰ مجھ سے بھی زیادہ غیور ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7729]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7729]
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7729 in Urdu