مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ .
کتاب و سنت پر عمل کرنا
حدیث نمبر: 783
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ [ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ ] قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ [ بِالْهَاجِرَةِ ] مَرْعُوبٌ فَقَالَ:" أَطِيعُونِي مَا كُنْتُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ، وَعَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”ایک مرتبہ دن چڑھے کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ پریشان تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تک میں تمھارے درمیان موجود ہوں، تم میری اطاعت کرو اور تم پر اللہ کی کتاب (کی پیروی کرنا) لازم ہے، تم اُس کے حلال کو حلال قرار دو اور اُس کے حرام کو حرام قرار دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 783]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 783]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 38/18»
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 783 in Urdu