🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ .
کتاب و سنت پر عمل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 793
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ قَوْمٌ عَلَى بَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَنَازَعُونَ فِي الْقُرْآنِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا مُتَغَيِّرًا وَجْهُهُ، فَقَالَ:" يَا قَوْمُ، بِهَذَا أُهْلِكَتِ الْأُمَمُ، وَإِنَّ الْقُرْآنَ يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا، فَلَا تُكَذِّبُوا بَعْضَهُ بِبَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے قرآن کے بارے میں بحث کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے (تو غصے کی شدت کی وجہ سے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اسی وجہ سے دوسری امتیں ہلاکت کا شکار ہوئی تھیں، بیشک قرآن کا ایک حصہ دوسرے کی تصدیق کرتا ہے، تو تم اس کے ایک حصے کے ذریعے کسی دوسرے حصے کی تکذیب نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے اور یہ ان افراد میں سے ایک ہے کہ جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 793]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 793 in Urdu