الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1770. إن الله تعالى خلق يوم خلق السموات والأرض مائة رحمة ....
بے شک اللہ تعالیٰ نے جس دن آسمانوں اور زمین ....
حدیث نمبر: 1767
«إن الله تعالى خلق يوم خلق السموات والأرض مائة رحمة كل رحمة طباق ما بين السماء والأرض فجعل منها في الأرض رحمة فبها تعطف الوالدة على ولدها والوحش والطير بعضها على بعض وأخر تسعا وتسعين فإذا كان يوم القيامة أكملها بهذه الرحمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا، اسی دن سو رحمتیں بھی پیدا فرمائیں، ہر رحمت آسمان و زمین کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے۔ پھر اس نے ان میں سے صرف ایک رحمت زمین میں رکھی، جس کی وجہ سے ماں اپنے بچے پر شفقت کرتی ہے، اور وحشی جانور اور پرندے ایک دوسرے پر مہربانی کرتے ہیں، اور اس نے ننانوے رحمتیں مؤخر کر دیں، پس جب قیامت کا دن ہوگا تو وہ اس ایک رحمت کو ملا کر انہیں (سو) پورا کر دے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1767]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن سلمان [حم هـ] عن أبي سعيد. الصحيحة 1634.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 1767 in Urdu